Thursday, 5 September 2013

Gulaab Ke Phool (Majeed Amjad)



افق افق پہ زمانے کی دھند سے ابھرے 
طیور ،نغمے، ندی،تتلیاں، گلاب کے پھول 
سلگتے جاتے ہیں چپ چاپ ہنستے جاتے ہیں
 مثال  چہرہ پیغمبراں گلاب کے پھول 
کٹی ہے عمر بہاروں کے سوگ میں امجدؔ 
میری لحد پہ  کھلیں جاویداں گلاب کے پھول    

No comments:

Post a Comment